مون سون بارشیں:تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 75 فیصد بھرگیا

تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 75 فیصد بھرگیا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ڈیم میں پانی کی سطح اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم کا لیول 100 فیصداور منگلا ڈیم 75 فیصد بھر چکا ہے۔
اسی حوالے سے ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 550 فٹ ہے، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ l ہزار28 ایکڑ فٹ ہے، تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ68 ہزار 300 اور اخراج 2 لاکھ 38 ہزار 900 کیوسک ہے، جبکہ منگلا ڈیم کا لیول 1217.45 فٹ ہے، منگلا پر دریائےجہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ، چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 94 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تربیلا، منگلا، چشمہ ریزروائر میں پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 12 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔