مون سون کا9 واں سپیل:مزید بارشوں کی پیشگوئی، ایڈوائزری جاری

مون سون کا9 واں سپیل، مزید بارشوں کی پیشگوئی ،محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں31 اگست تک مزید مون سون بارشیں متوقع ہیں، جبکہ بالائی خیبرپخونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیشیر لیک آوٹ یا کلاؤڈ برسٹ کی صورتحال بن سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں پہاڑی علاقوں کا رخ کرنیوالے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نےبلوچستان میں مون سون کانیاسپیل داخل ہونےکاامکان ظاہرکردیا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ مون سون کانیاسپیل بلوچستان کے متعدد اضلاع کواپنی لپیٹ میں لےگا۔
مون سون کےنئےسپیل کےپیش نظرپی ڈی ایم اےبلوچستان نےالرٹ جاری کیاہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ متعلقہ محکمےکسی بھی ناخوشگوارواقعےسےنمٹنےکےلئےالرٹ رہیں،شہری بارش کےدوران غیرضروری سفرسےگریزکریں،پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کاخطرہ ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ (پی ڈی ایم اے)نےشہریوں کوپکنگ پوائنٹس پرنہ جانےکی ہدایت کی۔