پاکستان ٹوڈے کی اس رپورٹ کے مطابق مٹی کے برتنوں میں پکوان تیار کرنے کی روایت بہت پُرانی ہے۔ زمانہ قدیم سے مٹی کے برتنوں میں کھانے پینے کی اشیاء پکائی اور محفوظ کی کی جاتی تھیں۔
دورجدید میں مٹی کے برتنوں کی جگہ پلاسٹک لوہے اور تا نبے کے برتنوں کے ساتھ ساتھ شیشے کے برتنوں میں پکوان تیار کئے جانے لگے۔
مٹی کے برتنوں میں تیار کئے جانے والے پکوان ذائقے،غذائیت اور خشبو کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔سرائے عالمگیر میں مٹی کے برتنوں کی فروخت آج بھی جاری ہے ہے۔دور دراز سے آنے والے شہری مٹی کے برتن شوق سے خریدتے ہیں۔جدید دور میں جہاں دیگر پرانی روایات اور ثقافت ناپید ہوتی جا رہیں وہیں مٹی کے برتنوں کی تیاری اور استعمال میں کمی واقع ہوئی ہے ،، بعض دیہاتوں میں آج بھی شہری مٹی کے برتنوں میں پکوان تیار کر کے روایتی اور ثقافتی ذوق پورا کرتے ہیں
مٹی کے برتن فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ مٹی کے برتن دور دراز علاقوں سے منگوائے جاتے ہیں ، لوگ بہت شوق سے لے کر جاتے ہیں ،
دوسری طرف شہریوں نے مٹی کے برتنوں کے استعمال کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے اباو اجداد ہمیشہ مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانا اور کھانا پسند کرتے تھے جس وجہ سے ان کی صحت آچھی رہیتی تھی
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔