مکسڈمارشل آرٹس فائٹ:بھارت کوشکست دیکرپاکستانی فائٹرز نے میدان مار لیا

0
26

مکسڈمارشل آرٹس فائٹ،فیدر ویٹ اور بینٹم ویٹ میں پاکستانی فائٹرزنےبھارت کے کھلاڑیوں کو پچھاڑ دیا،قومی کھلاڑیوں نےایونٹ کامیلہ لوٹ لیا۔

پاک بھارت مکسڈمارشل آرٹس کامیلہ پاکستان میں سجاجہاں پرقومی کھلاڑیوں نےبھارتی سورماؤں کودھول چٹادی،ایونٹ میں دلچسپ مقابلوں کاسلسلہ جاری رہا۔
ایونٹ کی بینٹم ویٹ (Bantamweight) کیٹیگری میں پاکستان کے رفیق آفریدی نے بھارت کے پردیپ ہودا کوشکست دےدی۔
فیدر ویٹ (Featherweight) کیٹگری میں پاکستانی فائٹر محموش رضا نے بھارتی فائٹرروی ساؤکودھول چٹادی،قومی کھلاڑی نےکامیابی حاصل کرکےٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
دیگرفائٹس میں بھی پاکستانی فائٹرزکی دھوم رہی،جبکہ پاکستانی فائٹر اعجاز احمد نے بھارتی فائٹر انکیت گجرکوناکوں چنےچباوادیے،مجاہدبیگ نےراج ویرسےفتح چھین لی،پاکستان کے مصعب آصف نے افغانستان کے واحد احمدی کو مات دی۔
انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس کے دوران 2 فائٹ افغانستان کے فائٹرز کے نام رہی، افغانستان کے سمیر نصرت اور ایمل صدیقی کامیاب قرار پائے۔

Leave a reply