ادارہ شماریات کی مہنگائی سےمتعلق ہفتہ واربنیاد پررپورٹ جاری

ادارہ شماریات نےہفتہ واربنیادپرمہنگائی سےمتعلق رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ملک میں ہفتہ واربنیادپرمہنگائی کی شرح میں 1.34فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ ہفتہ وارمہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح4.17 فیصدپرآگئی۔ایک ہفتےکےدوران 18اشیامہنگی اور14کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ،جبکہ 19اشیاکی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ ایک ہفتےکےدوران ہائی سپیڈڈیزل 2روپے89پیسےمہنگاہوا،گزشتہ ہفتےکےدوران انڈےفی درجن2روپے 89پیسےمہنگےہوئے،ایک ہفتےمیں ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر1 روپے 42پیسے مہنگاہوا،گزشتہ ہفتےمیں جلانےکی لکڑی7روپے98پیسےفی من مہنگی ہوئی ،چاول،بیف ،دال مونگ اورآلوبھی مہنگی ہونےوالی اشیامیں شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ گزشتہ ہفتےکےدوران ٹماٹرفی کلو52روپے 36پیسے سستے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو58روپے27پیسےسستاہوا،گزشتہ ہفتےکےدوران گندم کا20کلوآٹے کا تھیلا 53 روپے 82پیسےسستا،ایک ہفتے کےدوران بجلی فی یونٹ 32پیسےسستی ہوئی،کیلے،لہسن،پیاز،چنے،دال ماش سمیت دیگراشیابھی سستی ہوئیں،بریڈ،تازہ دودھ اوردہی سمیت19اشیاکی قیمتیں مستحکم بھی رہیں۔















