مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا

0
50

مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا،فی یونٹ 1روپے 74پیسے کا اضافہ کردیاگیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
مہنگائی سےپریشان عوام کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی حکومت کبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافہ کردیتی ہےتوکبھی بجلی بم گرادیتی ہے۔غریب ہویاامیرہرکوئی مہنگائی سےپریشان ہے۔عوام کےلئے حکومت کےسخت فیصلوں کاسلسلہ جاری ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی کی قیمت میں 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا۔ بجلی کی قیمتوں  میں اضافہ کے اطلاق ہوگیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کےمطابق قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے ماہ پر ہوگا۔
واضح رہےکہ نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ 6ستمبر کو وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

Leave a reply