مہنگائی سےپریشان عوام کیلئےبُری خبر:بجلی مزیدمہنگی ہونےکاامکان
کراچی کےصارفین کےلئے بُری خبر،بجلی مزیدمہنگی ہونےکاامکان ہے۔
کےالیکٹرک نےبجلی کی قیمت میں اضافےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹر ی اتھارٹی (نیپرا)میں دائر کردی ،کے الیکٹرنےفی یونٹ بجلی 51پیسےمہنگی کرنےکی درخواست دائرکی۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست کی منظوری سے صارفین پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نیپرا سے فیصلہ آنا باقی ہے، کےالیکٹرک نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ گراؤٹ کاشکار
دسمبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔