مہنگائی سےپریشان عوام کیلئے اچھی خبر،مہنگی بجلی سستی ہوگئی

0
54

مہنگائی سےپریشان عوام کیلئے اچھی خبر،سردیوں کےسیزن میں مہنگی بجلی سستی ہوگئی۔
نیپراکےجاری کردہ اعلامیہ کےمطابق بجلی صارفین کےلئےونٹرپیکج کےحوالے سے جمع درخواست پرعوامی سماعت ہوئی،عوامی سماعت چیئرمین نیپراکی زیرصدارت ہوئی۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ پاورسیکٹرکےاسٹیک ہولڈرز،کاروباری تنظیموں اورشہریوں کی بڑی تعدادنےشرکت کی،ونٹرپیکج کےتحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26روپے7پیسےکی ہوگی،گھریلوصارفین کوبجلی کے اضافی استعمال پر11روپے42پیسےفی یونٹ بچت ہوگی،زیادہ سےزیادہ اضافی استعمال پر50فیصدیا26روپےفی یونٹ کی بچت ہوگی۔
نیپراکےاعلامیہ کےمطابق صنعتی صارفین کوبجلی کےکم سےکم اضافی استعمال پر18فیصدیا5روپے72پیسےفی یونٹ بچت ہوگی،زیادہ سےزیادہ اضافی استعمال پر37فیصدیا15روپے5پیسےفی یونٹ کی بچت ہوگی۔

Leave a reply