مہنگائی میں کمی،زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ معاشی ٹیم کی محنت سےممکن ہوا، وزیراعظم

0
13

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ مہنگائی میں کمی اورزرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ معاشی ٹیم کی محنت سےممکن ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ24ہزارپوائنٹس پرپہنچنے پر اطمینان کااظہارکیا۔
اپنےایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کےعوام دوست بجٹ پراعتمادکااظہارہے،بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کامزیدبوجھ نہیں ڈالاگیا،تنخو اہوں میں اضافہ اورٹیکس میں کمی سےنوکری پیشہ افرادکوریلیف ملےگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ملکی معاشی ترقی کاسفرشروع ہے،پاکستانی عوام نےقربانیاں دیں،مہنگائی میں کمی اورزرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ معاشی ٹیم کی محنت سےممکن ہوا،ڈیفالٹ دہانےسےواپسی،معاشی استحکام اورترقی کےسفرکی شروعات ایک معجزہ ہے۔

Leave a reply