مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےاعدادوشمارجاری کردئیے

0
26

مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کےاعدادوشمارجاری کردئیے،ایک ہفتے میں 17 اشیاء مہنگی اور 11 اشیاء سستی ہوئیں، ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں ایک مرتبہ پھر 0.67 فیصد کا اضافہ ہوا،مہنگائی  بڑھنے کی سالانہ شرح 4.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق مہنگی ہونےوالی اشیامیں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20.72 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا،آلو کی قیمت 3.81 فیصد، لہسن کی قیمت 3.42 فیصد بڑھی، انڈے فی درجن 3.16 فیصد اور ایک کلو گھی کی قیمت 2.30 فیصد بڑھی ،لیڈیز سینڈل کی قیمت میں 55.62 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےمیں سستی ہونےوالی چیزوں میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 2.97 فیصد کی کمی ہوئی، دال چنا 1.70 فیصد اور ایل پی جی 0.80 فیصد سستی ہوئی۔

Leave a reply