مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی

0
2

مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےہفتہ واررپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپوٹ کےمطابق حالیہ ہفتےگڑایک روپے98پیسےفی کلومہنگاہوا،جبکہ ملک میں گڑکی اوسط فی کلوقیمت243روپے72پیسےتک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ ایک ہفتےمیں18اشیامہنگی اور8کی قیمت میں کمی ہوئی ،حالیہ ہفتےٹماٹر20روپے 25پیسےفی کلومزیدمہنگےہوئے، پیاز7 روپے 22 پیسےجبکہ برائلرمرغی140روپےفی کلومہنگی ہوئی ،لہسن8روپے71پیسےفی کلو اور انڈے2روپے10پیسےفی درجن مہنگےہوئے۔ ودھ،دہی چاول،بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ حالیہ ہفتےدال مونگ6روپے57 پیسے،دال ماش3روپے96 پیسےفی کلوسستی ہوئی،حالیہ ہفتے25اشیاکی قیمتیں مستحکم رہیں،جبکہ ملک میں حالیہ ہفتےمہنگائی کی شرح0.01فیصدکم ہوئی،مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح2.30فیصدریکارڈکی گئی۔

Leave a reply