مہنگائی کی شرح میں مزیدکمی،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

0
17

مہنگائی کی شرح میں مزیدکمی ہوگئی ادارہ شماریات نےہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ واررپورٹ کےمطابق ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.04فیصدکمی ہوئی،ہفتہ وارمہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 0.08فیصدریکارڈکی گئی۔
رپورٹ میں کہاگیاہےکہ ایک ہفتےکےدوران 13اشیامہنگی ہوئیں،ہفتہ وار بنیادوں پر15اشیاسستی اور23کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کےمطابق کیلے12روپے96پیسےفی درجن مہنگےہوئے،چکن فی کلو15روپے45پیسےمہنگی،انڈےفی درجن5روپے 85پیسے مہنگے ہوئے،لہسن کی فی کلوقیمت میں10روپے17پیسےکااضافہ ہوا،مٹن 9روپے 26پیسے، جبکہ بیف3روپے32پیسےفی کلومہنگاہوا،دودھ،دہی اوردال ماش بھی مہنگی ہونےوالی اشیامیں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ٹماٹر5روپے42پیسےجبکہ پیاز3روپے 63پیسےفی کلوسستی ہوئی،190گرام چائےکاپیکٹ 24روپے26پیسے سستا ہوا ،دال چنا6روپے48پیسے،20کلوآٹےکاتھیلا11روپے79پیسےفی کلوسستاہوا،حالیہ ہفتےایل پی جی سلنڈرچاول،خوردنی گھی بھی سستاہوا۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ مسلسل 11ویں ہفتےچینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ایک ہفتےمیں چینی ایک روپے16پیسےمزیدمہنگی جبکہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 154روپے27پیسےفی کلو ہوگئی۔

Leave a reply