مہنگائی کی شرح11.5سے13.5فیصدکےدرمیان رہےگی،گورنراسٹیٹ بینک

0
41

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11.5سے13.5فیصدکےدرمیان رہےگی۔جبکہ آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کو کم کرکے 5 سے7 فیصد تک لایاجائے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کااجلاس سیدنویدقمرکی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں قائمہ کمیٹی کےممبران نےپالیسی ریٹ کوساڑھے9فیصدکی سطح پررکھنےپرتحفظات کااظہارکیا۔گورنراسٹیٹ بینک نےاجلاس کوبریفنگ دی۔
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدنےقائمہ کمیٹی خزانہ کوبریفنگ دی کہ درآمد ات پر تمام پابندیاں اٹھالی گئی ہیں،تیل کی درآمدات اڑھائی ارب ڈالر ماہانہ سے کم ہو کر ایک ارب 40کروڑ ڈالر پر آگئی ہیں، رواں مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح 11.5فیصد سے 13.5فیصد کے درمیان رہے گی جبکہ آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کو کم کرکے 5 سے7 فیصد تک لایاجائے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کم ہو کر 0.2 فیصد پر آگیا جو رواں برس صفر فیصد سے ایک فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک کامزیدکہناتھاکہ رواں مالی پاکستان کومجموعی طورپر 26 ارب 20کروڑ ڈالر قرضہ واپس ادا کرنا ہے جس میں سے 12 ارب 30کروڑ ڈالر رول اوور ہوجائیں گے جبکہ 4 ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے جوادائیگی کے بعد واپس ری فنانس ہو جائے گا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے جمیل احمدکاکہناتھاکہ اس طرح پاکستان کو رواں برس نیٹ 10ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنی ہے جس میں سے ایک ارب40کروڑ ڈالر ادا کردیے گئے اور باقی 8 ارب 60کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تمام معاشی اعشاریےبہتری کی طرف گامزن ہیں،برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply