مہنگائی کےخاتمےکےلئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسرگرم،ایک ہی ہفتےمیں دوسری باراجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں چکن اور دودھ کے نرخ میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غورکیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نےدودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کی خصوصی مہم شروع کرنے کا حکم دیا۔
اجلاس میں چکن اور دودھ کی سپلائی چین میکنزم اور نرخ کے تعین سے متعلق امور پر بریفنگ ،تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےنرخ کی مانیٹرنگ اوراستحکام کےلئےمزیدموثرنظام بنانےکی ہدایت کی۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ سپلائی چین کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سپلائی چین کو بہتر بنا کر قیمتوں میں استحکام لایا جائے ،قیمتوں میں مصنوعی اضافہ قابل برداشت نہیں۔
اجلاس میں سینٹر پرویز رشید ، سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب،پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کی چیئر پرسن سلمی بٹ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری زراعت افتخار سہو، سیکرٹری خوراک معظم سپرا، سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام موجودتھے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔