میانمارمیں خوفناک زلزلہ:ہلاکتوں کی تعداد1000سےتجاوزکرگئی

میانمارمیں خوفناک زلزلہ آنےسےہلاکتوں کی تعداد1000سےتجاوزکرگئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق جمعےکےروزمیانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے اثرات بنکاک تک پھیل گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تک تھی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق زلزلےکی شدت سےمتعددعمارتیں ملبےکاڈھیربن گئیں جبکہ متعددافرادملبے تلے دب گئے۔میانمار کی فوجی حکومت نے چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری اور تنظیموں سے مدد کی درخواست کی ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق زلزلے میں ایک مسجد کا کچھ حصہ بھی منہدم ہواتھا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ہلاکتوں کی تعداد ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تعداد ہزار سے دس ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق بنکاک میں بھی زلزلےکی شدت سےعمارتیں لرزاُٹھیں ،لگژری ہوٹلز کی چھت پر بنے سوئمنگ پول کا پانی آبشار کی طرح زمین پر گرنے لگا۔بنکاک میں زلزلےسےکئی عمارتیں زمین بوس ہونےسےکم از کم 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جب کہ 100 سے زیادہ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
9مئی کےتمام ملزمان کیفرکردارتک پہنچیں گے،عطااللہ تارڑ
دسمبر 28, 2024 -
پاکستان شاہینزکےہاتھوں بنگلہ دیش اےکوشکست
جولائی 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔