میدانی علاقوں میں سردی کے ڈیرے،پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

0
14

میدانی علاقوں میں سردی کے ڈیرے ،پہاڑوں  پر برفباری، محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کراچی سے کشمیر تک سردی کی لہر میں اضافہ ہو گا، پہاڑوں پر ہر طرف برف کی سفیدی چھائی ہوئی ہے، بالائی اورشمالی علاقہ جات میں جھیلیں اور آبشاریں جم گئی ہیں، جبکہ سیاحتی مقامات مالم جبہ، کالام، کاغان اور شوگران نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے، مری، گلیات اورگردونواح میں موسم سردرہنےکی توقع ہے،جبکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال،شیخوپورہ اورگوجرانوالہ میں دھندمتوقع ہے،اُدھرگجرات،جہلم ،ساہیوال، خانیوال اورکوٹ ادومیں بھی دھندکاامکان ہے،بہاولپور،رحیم یارخان اورراجن پورمیں سموگ کاامکان ہے،سکھر،روہڑی،گھوٹگی،لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں دھندمتوقع ہے،پشاور ،صوابی، مردان، چارسدہ اورنوشہرہ میں بھی دھندکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سردرہنےکی توقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہےگا۔

Leave a reply