اداکارہ میراسیٹھی نےطلاق کےبارےمیں لب کشائی کردی

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ میراسیٹھی نےاپنی طلاق کےبارےمیں لب کشائی کرتےہوئےکہاکے کسی بھی عورت کےلئےیہ عمل آسان نہیں ہوتا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی اور معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی مارچ 2023 میں ختم ہوگئی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھامیری طلاق ڈھائی سال قبل ہوئی، اس وقت میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھی۔ یہ دور میرے لیے نہایت کٹھن تھا، لیکن میں خوش قسمت تھی کہ مجھے اردگرد سے بھرپور سپورٹ ملی۔
میرا سیٹھی نے طلاق کے بعد کے نفسیاتی اثرات اور معاشرتی ردعمل پر بات کرتے ہوئے کہاکئی برس قبل میں نے ایک ڈرامہ کیا تھا جس کا ایک مکالمہ مجھے آج بھی یاد ہےایک طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے۔ تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے اور میرے سمیت کئی اداکارائیں اس موضوع پر کھل کر بات کر رہی ہیں۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ علیحدگی کے اثرات دیرپا ہوتے ہیں،طلاق کا عمل کسی بھی عورت کے لیے آسان نہیں ہوتا۔ یہ نہ صرف زندگی بلکہ شخصیت پر بھی گہرا اثر چھوڑتا ہے۔ آج ڈھائی سال بعد بھی میں خود کو اور دنیا سے اپنے تعلق کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
یاد رہے کہ میرا سیٹھی نے نومبر 2019 میں سان فرانسسکو میں اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے سادگی سے شادی کی تھی۔دونوں ایک ساتھ آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہے تھے، اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔