میرےدروازےکھلےہیں،حکومت اپوزیشن مذاکرات کاراستہ نکالیں ،سپیکر ایاز صادق

0
11

سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےکہاہےکہ میرےدروازےکھلےہیں،حکومت اپوزیشن مذاکرات کاراستہ نکالیں۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کومذاکرات میں شرکت کی دعوت دی تھی،پیغامات بھیجےاورٹیلی فون کالزبھی کی تھیں،توقع تھی پی ٹی آئی کےدوست آج تشریف لائیں گے،کسی اپوزیشن رکن نےیہ نہیں کہاکہ وہ اجلاس میں نہیں آئیں گے۔
ایازصادق کامزیدکہناتھاکہ اپوزیشن کےدوستوں کا45منٹ تک انتظار کیا ،پی ٹی آئی کومذاکرات میں شرکت کی دعوت دی تھی،اسپیکرایازصادق نے حکومت اورپی ٹی آئی سےمذاکرات جاری رکھنےکی اپیل کی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ بیرسٹرگوہرنےرابطہ کیاتھااسی دن وزیراعظم نےکمیٹی بنادی تھی،میرےدروازےکھلےہیں،حکومت اپوزیشن مذاکرات کاراستہ نکالیں،مذاکرات سےقبل شرائط نہیں رکھی جاتیں،مذاکراتی کمیٹی برقراررکھےگے۔کمیٹی کی 3ملاقاتیں ہوگئیں آج بھی توقع تھی مذاکرات آگےچلیں گے۔

Leave a reply