میمونہ قدوس نےپہلے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنیوالے واقعے کو “ہولناک” قرار دیدیا

0
2

ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ میمونہ قدوس نےاپنے پہلے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کو “ہولناک” قرار دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ میمونہ قدوس نےایک پوڈ کاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی ،جہاں پراُنہوں نےنجی زندگی اورکیرئیرکےحوالےسےتفصیل سےگفتگوکی ۔
میزبان نےاداکارہ سےسوال کیاکہ کیرئیرکےآغازپرکچھ مسائل یامشکلات کاسامناکرناپڑاجس پرمیمونہ قدوس نےجواب دیتےہوئےانکشاف کیاکہ میں اپنےپہلےپراجیکٹ کانام بھی نہیں لیناچاہتی ،اداکارہ نے اپنے پہلے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کو “ہولناک” قرار دےدیا۔
میمونہ قدوس نےہچکچاتےہوئےبتائےکہ جب وہ پہلی بارڈرامےکی شوٹنگ پرتھی تو سیٹ پرموجود ہدایتکار اور معاون ہدایتکار سمیت کئی افراد کا رویہ ان کیساتھ انتہائی غیر پیشہ ورانہ تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سب کی نظریں ان پر تھیں، تاہم انہوں نے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ کسی کی بھی نیت پوری نہ ہو سکی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی اداکارہ کو کسی چینل یا ایجنسی کے ذریعے کاسٹ کیا جائے تو ایسے مسائل پیش نہیں آتے ہیں، مگر جب براہ راست ہدایتکار کاسٹ کرے یا اس سے رابطہ کر کے آپ کاسٹ ہوئے ہوں تو خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
میمونہ قدوس کاکہناتھاکہ اس واقعہ نےمجھ پرگہرااثرڈالااورمیں اسے کبھی یاد نہیں کرنا چاہتی۔

Leave a reply