مینارپاکستان پرجلسےکی اجازت کامعاملہ:عدالت نےرپورٹ طلب کرلی

0
38

تحریک انصاف کامینارپاکستان پرجلسہ کی اجازت کامعاملہ،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدرنےپی ٹی آ ئی نائب صدر اکمل خان باری کی 22مارچ کومینار پاکستان پرجلسےکی اجازت کےلئے درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزارکی جانب سےوکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست میں  مؤقف اختیارکیاکہ جلسہ کی اجازت کے لئے22 مارچ کےلئےاین او سی جاری کیا جائے، پنجاب حکومت جلسے کی اجازت سے متعلق بہانے بنارہی ہے،پنجاب حکومت کو تحریک انصاف کے جلسے یا ریلی کے دوران دفعہ144 یاد آجاتی ہیں۔
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے کل رپورٹ طلب کرتےہوئےکیس کی مزیدسماعت کل تک ملتوی کردی۔

Leave a reply