میٹا نے آخرکار آئی پیڈصارفین کیلئے واٹس ایپ ورژن کو متعارف کروا دیا

ایپل کے آئی پیڈ کےصارفین کیلئے خوشخبری،میٹا نے آخرکار آئی پیڈ کیلئے واٹس ایپ کے جدید ورژن کو متعارف کروا دیا۔
آئی پیڈ کیلئے واٹس ایپ کو ایپل کے ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔دنیا بھر میں مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کو طویل عرصے بعد آخرکار آئی پیڈ ٹیبلیٹ کیلئے باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایپل کے آئی پیڈ ٹیبلیٹ کیلئے واٹس ایپ اب صارفین کو دستیاب ہو گا۔آئی پیڈ میں صارفین اب واٹس ایپ پر 32 افراد کو آڈیو اور ویڈیو کالز کرسکیں گے، سکرین شیئرنگ کرسکیں گے ،جبکہ فرنٹ اور بیک دونوں کیمروں کو استعمال کرسکیں گے۔ابھی آئی پیڈ صارفین اگر واٹس ایپ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ویب براؤزر پر میسجنگ پلیٹ فارم کا ویب ورژن استعمال کرنا پڑتا ہے۔
میٹا کے مطابق صارفین واٹس ایپ کے آئی پیڈ او ایس کا فائدہ اٹھا کر ملٹی ٹاسکنگ فیچرز جیسے سٹیج منیجر، سپلٹ ویو اور سلائیڈ اوور استعمال کرسکیں گے۔ان فیچرز سے صارفین متعدد ایپس بیک وقت دیکھنے، ویب براؤزنگ کرتے ہوئے میسجز بھیجنے یا دیگر کام کرسکیں گے، جبکہ موبائل ایپ میں ان کاموں کو کرنے کیلئےواٹس ایپ کو بند کرنا پڑتا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق اس نئی ایپ میں میجک کی بورڈ اور ایپل پینسل کو استعمال کرنا بھی ممکن ہوگا۔صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے آئی پیڈ کیلئے واٹس ایپ کی مختص ایپ کو متعارف کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
مختلف رپورٹس کے مطابق میٹا کی جانب سے آئی پیڈ کیلئے انسٹا گرام ایپ کو تیار کرنے کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
جون 29, 2024 -
پنجاب بھر میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اضافہ ہوگیا
اپریل 23, 2024 -
سندھ میں گورنر شپ ہمارا حق ہے: مصطفی کمال
فروری 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔