میٹا کا فیس بک اور انسٹا گرام کو اے آئی صارفین سے بھرنے کا فیصلہ

0
29

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کیلئے اہم خبر،میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام کو اے آئی صارفین سے بھرنے کا فیصلہ کر لیا۔
فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے اے آئی کریکٹرز کو اس خیال سے فیس بک اور انسٹا گرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے، تاکہ انگیج منٹ بڑھ سکے۔صارفین یہ اے آئی کردار میٹا کے اے آئی سٹوڈیو میں جاکر تیار کرسکیں گے ،تاکہ آپ ان سے اسی طرح رابطہ کرسکیں ،جیسے حقیقی انسانوں سے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں کرتے ہیں۔
میٹا کے جنریٹیو اے آئی شعبے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ یہ اے آئی کریکٹرز وقت کے ساتھ ہمارے پلیٹ فارمز پر موجود ہوں گے، بالکل اسی طرح جیسے ابھی صارفین کے اکاؤنٹس موجود ہیں۔ ان اے آئی کریکٹرز کی اپنی پروفائل پکچرز ہوں گی، جبکہ وہ اے آئی پر مبنی مواد تیار کرکے شیئر کرسکیں گے۔
یوں تو اے آئی کریکٹرز کوئی نیا فیچر نہیں، بلکہ اے آئی سٹوڈیو میں جاکر انہیں تیار کرنے کا آپشن کئی سال سے موجود ہے۔اب تک اے آئی سٹوڈیو کے ذریعے لاکھوں اے آئی کریکٹرز تیار کیے جاچکے ہیں،مگر میٹا کا ماننا ہے کہ یہ تو ابھی آغاز ہے، کیونکہ اے آئی سٹوڈیو کو امریکا سے باہر دیگر ممالک میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ کمپنی کی ترجیح ہے کہ اگلے 2 سال میں اے آئی ٹیکنالوجی کو زیادہ سوشل بنایا جائے،فرضی کرداروں کے ساتھ اے آئی سٹوڈیو میں فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کو اپنی ذات کے اے آئی ورژن تیار کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے، جس سے ان کے فالوورز بات بھی کرسکتے ہیں۔

Leave a reply