میٹھی عید ، بھیگی ہونے کے امکانات ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا۔

0
79

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا ،عیدالفطر پر طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔ اپریل 10سے 15اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔

10 سے 12اپریل مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کے امکانات ہیں۔  12اپریل سے گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بارشیں ہوں گی۔  بہاولپور ڈویژن کے اضلاع بھی تیز بارشوں کی زد میں رہیں گے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

شہری عید الفطر کی تیاریوں میں موسمی صورت حال کو ضرور ذہن میں رکھیں۔ عید کی چھٹیوں میں سیاحت کی غرض سے نکلنے والے موسم کی اپڈیٹس ضرور لیں۔ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے پہلے ضروری سامان ساتھ رکھیں۔

ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ عید کی چھٹیوں میں بھی الرٹ رہے ۔ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ کمشنرز، ڈی سیز اور محکمہ آبپاشی کو بھی موسمی صورتحال سے أگاہ کر دیا گیا ہے ۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

Leave a reply