میچ ریفری تنازع:پی سی بی کاجوابی خط میں سخت مؤقف

0
2

ایشیاکپ2025میں میچ ریفری تنازع شدت اختیارکرگیا،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نےانٹرنیشنل کرکٹ بورڈکوجوابی خط میں سخت مؤقف اختیارکیاہے۔
ذرائع کےمطابق پی سی بی نےآئی سی سی کومیچ ریفری تبدیل کرنےکامطالبہ تسلیم نہ کرنےپردوبارہ خط لکھ دیاہے۔جس میں پی سی بی نےسخت مؤقف اختیارکیاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ جوابی خط میں میچ ریفری کیخلاف ایکشن نہ لینےکےفیصلہ کومستردکیاگیاہے،پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنےسےانکارکیاہے،پی سی بی نے مطالبہ تسلیم نہ ہونےکی صورت میں بائیکاٹ کےمؤقف پرقائم رہنےکاکہاہے۔
ذرائع نےبتایاہےکہ متنازع ایمپائرکےخلاف آئی سی سی کی انکوائری کوایک رسمی کارروائی قرار دیا گیا ہے،انکوائری کیلئےتمام پہلوؤں کانہ جائزہ لیاگیانہ متعلقہ لوگوں سےرابطہ کیاگیا،پاکستان نےتمام ترتحفظات کو دور کرنےپر زور دیا ہے، مطالبہ تسلیم کرنےکےباضابطہ اعلان کےبعدپاکستان کھیلنےکیلئےرضامندی ظاہر کرےگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئی سی سی کی مشکلات میں اضافہ ہوتاجارہاہے ،جلدباضابطہ اعلان متوقع ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےپاس ایمپائرکوپاکستانی میچزسے ہٹانےکےسواکوئی راستہ نہیں۔

Leave a reply