نئی ٹیکنالوجی، پیدل چلنے میں مددگار روبوٹ متعارف

0
24

ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا۔پیدل چلنے میں مددگار روبوٹ متعارف ،پیدل چلنا ورزش کی اہم ترین اقسام میں سے ایک ہے۔
بالخصوص معمر عمر کےافراد کیلئے یہ انتہائی ضروری سرگرمی قرار دی جاتی ہے۔بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ پیدل چلنا ان کیلئے بہت مشکل عمل ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑھاپا، بیماری اور پٹھوں کی کمزوری چلنے میں دشواری کی بڑی وجوہات ہیں۔ اس بات کے پیش نظر جنوبی کوریا کی کمپنی WIRobotics نے WIM نامی روبوٹ متعارف کروایا ہے۔ یہ روبوٹ صارف کی کمر اور گھٹنوں پر فٹ ہوجاتا ہے ،جس کی مدد سے چلنے کیلئے درکار قوت میں 20 فیصد کی کمی ہوجاتی ہے۔
اس روبوٹ کو پہن کر چلنے والا زیادہ فاصلہ طے کرے گا اور کم تھکے گا۔ اس روبوٹ میں مصنوعی ذہانت اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جو استعمال کرنیوالے صارفین کو اُس کی کارکردگی کے بارے میں بھی ہدایات دیتا ہے۔ اس روبوٹ کا وزن محض 1.4 کلوگرام ہے اور اس روبوٹ کو پانی میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق اس ربورٹ کو مخصوص پٹھوں پر بھی مرکوز کیا جاسکتا ہے۔

Leave a reply