نئی کار کے شوقین کیلئے اہم خبر: ٹویوٹا کی عام گاڑی مہنگی اور لینڈ کروزر سستی ہوگئی

نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر،ٹویوٹا کی عام گاڑی مہنگی اور لینڈ کروزر سستی ہوگئی۔
ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں سرکاری طور پر اضافہ کر دیا ۔ یہ اقدام گزشتہ ماہ پیش کیے جانیوالے وفاقی بجٹ میں متعارف کرائی گئی نیو انہانسڈ ویلیولیوی کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکس صرف برقی، ہائبرڈ، برآمدی اور سفارتی گاڑیوں کو استثنیٰ دیتا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق مختلف ماڈلز کی قیمت میں 49 ہزار روپے سے لیکر 5 لاکھ 70 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، البتہ ٹویوٹا کرولا کراس کی نئی قیمتیں تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے لینڈ کروزر LC300 اور LC250 ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ نئی ایکس فیکٹری قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکیں،نئی قیمتوں کے تحت لینڈ کروزر LC300 (پٹرول ویرینٹ) میں سب سے بڑی کمی دیکھی گئی ہے، جس کی قیمت 12 کروڑ روپے سے کم ہو کر 9.5 کروڑ روپے ہو گئی ہے، یعنی 2.5 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے،اسی طرح، LC250 سیریز کی قیمتوں میں بھی قابل ذکر تبدیلی کی گئی ہے اور ڈیزل ویرینٹ کی قیمت 7.555 کروڑ روپے سے کم ہو کر 6 کروڑ روپے ہو گئی ہے، یعنی 1.555 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔پٹرول ویرینٹ اب 6.66 کروڑ روپے کی بجائے 5.5 کروڑ روپے میں دستیاب ہے، یعنی 1.16 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
معیشت کیلئےاچھی خبر،موبائل فونزکی درآمدمیں بڑااضافہ ریکارڈ
جولائی 22, 2025عالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخ میں کمی ہوگئی
جولائی 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔