نئی گاڑیوں کی ڈکیتی کرنے والا گینگ پھر سے ایکٹو ہو گیا۔

0
121

لاہور: پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پوش علاقوں میں نئی گاڑیوں پر ڈکیتی کرنے والا گینگ پھر سے ایکٹو ہو گیا۔

ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات ، ڈاکو شہری کاشف سے گن پوائنٹ پر گاڑی،موبائل فون، نقدی چھین کر لے گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ، 4 ڈاکو ہنڈا سوک گاڑی ،سام سنگ کا قیمتی موبائل ،پرس ، کریڈٹ کارڈ سمیت دیگر اشیاء لے گئے۔

ڈاکو نئی گاڑی میں آ ے اور واردات کر کے دوری گاڑی بھی لے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Leave a reply