ایران اب امریکاسےمذاکرات نہیں کرےگا،علی لاریجانی نےواضح کردیا

0
116

ایران کے سیکورٹی چیف اور قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے واضح کیا ہے کہ تہران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا، حالانکہ کچھ رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی بات چیت یا مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا، خاص طور پر موجودہ کشیدگی اور تازہ حملوں کے پس منظر میں۔
انہوں نے اپنے موقف کو مضبوط کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے لیے اب امن مذاکرات کی راہ پسندیدہ نہیں ہے اور وہ اپنے دفاعی اور قومی مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی نئی قیادت مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے، میں نے بھی بات چیت پر اتفاق کر لیا ہے۔

Leave a reply