چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مہم گہری دوستی کی مثال ہے،چینی صدر شی جن پنگ

0
2

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہےکہ چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین اور پاکستان کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن پر مبارک باد کا تبادلہ کیا۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین، پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خلا کے پُرامن استعمال کو فروغ دینے اور خلائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم دونوں ممالک کی دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے۔

Leave a reply