
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نااہلی کسی مسئلےکاحل نہیں ہے،یہ چیزیں ختم ہونی چاہئیں پھرہی آگےبات بڑھےگی۔
پشاورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ شاہ محمود قریشی بانی کےساتھ کھڑے رہےان کی بہت قربانی ہے،سیاسی مسائل کاحل سیاسی طریقےسےنکلتاہے،ہم نےشروع میں بھی ڈائیلاگ کیےہیں،بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرنےنہیں دی جاتی۔
بیرسٹرگوہر کامزیدکہناتھاکہ نااہلی کسی مسئلےکاحل نہیں ہے،یہ چیزیں ختم ہونی چاہئیں پھرہی آگےبات بڑھےگی،نااہلی کاسیزن اب ختم ہوناچاہیے،ہم 180سیٹیں جیت چکےتھے،90سیٹوں کےساتھ اسمبلی میں گئےاب 77سیٹیں رہ گئی ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ سب سےدرخواست کرونگاکہ اب ہوش کےناخن لیں،ہم نے پارٹی الیکشن کرایا،الیکشن کمیشن نےباقیوں کاتسلیم کیاہمارانہیں،ہماری ٹیم میں کوئی کمزوری نہیں،ہمارےساتھ ناانصافیاں کی جارہی ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خبردار،خیبرپختونخواحکومت نےسیاحوں کیلئےایڈوائزری جاری کردی
جولائی 26, 2025 -
پنجاب میں گندم کی خریداری کا معاملہ
مئی 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔