نادراکابڑااقدام: درخواست کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی سہولت متعارف کرا دی

نادرا نےعوام کی آسانی کےلئے درخواست کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی نئی سہولت متعارف کرا دی۔
نادراکی جانب سےشہریوں کےلئےبڑی سہولت متعارف کرادی گئی،جس کے مطابق شہری اب گھربیٹھےہی نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست کااسٹیٹس معلوم کرسکیں گے۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے اس فیچر کا استعمال نہایت آسان ہے، پاک آئی ڈی پر دستیاب سہولیات کی بدولت اب شہریوں کو نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔
نادرانےاپنی تمام ترسہولیات پاک آئی ڈی ایپ میں شامل کردی ہیں، شہریوں کو زندگی میں صرف ایک بار پہلا شناختی کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفتر جانےکی ضرورت ہوگئی۔
ترجمان نادرا کےمطابق موبائل ایپ خاص طورپر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئےانتہائی مفیدہے۔جس کےذریعے ب فارم ہویاشناختی کارڈ، ایف آر سی ہو یا ان سے متعلق کوئی بھی ضرورت، تمام سہولیات پاک آئی ڈی پر دستیاب ہیں۔