نادرا کا پنشنرز اور بزرگ شہریوں کیلئے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

نادرانےپنشنرزاوربزرگ شہریوں کےانگلیوں کےنشانات مدہم ہوجانے پر مشکلات کےباعث نیانظام متعارف کروانےکافیصلہ کرلیا۔
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)میں مشاورتی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں عوامی مسائل سمیت دیگرپہلوزیرغورآئے،اس میں سب سےبڑامسئلہ شناخت کی تصدیق کابھی زیرغورآیا ۔
نادرا کی جانب سے ریگولیٹرز اور شہریوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے شناختی تصدیق کے نظام کے تحت مختلف شعبوں کو پیش آنے والی مشکلات، انہیں دور کرنے اور نظام میں جدت لانے کے تقاضوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
کانفرنس میں انگلیوں کے مدہم نشانات والے شہریوں بالخصوص پنشنرز اور بزرگ شہریوں کو تصدیق میں پیش آنے والے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نادراحکام کی جانب سےپنشنرزاوربزرگ شہریوں کےانگلیوں کےنشانات مدہم ہوجانےپرچہرےکی شناخت کانظام متعارف کرانےکافیصلہ کیاگیانیانظا م آئندہ سال 15جنوری سےمتعارف کرایاجائےگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مجھے امیر بنادو،حرا مانی کی رجب بٹ سے انوکھی اپیل
جنوری 27, 2025 -
بجلی میں ریلیف لوگوں پراحسان نہیں،اُن کاحق ہے ،مریم نواز
اگست 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔