نارووال میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے اسکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کی مذمت کرتے ھیں۔ شوکت محمود بسراء

0
67

پاکستان ٹوڈے: مریم نواز نے اپنی سیکیورٹی کی خاطر ایک گھر کا چراغ گل کر دیا ھے۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب پی ٹی آئی

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر جعلی وزیر اعلی مریم نواز نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی بجائے ان کی جانیں لینی شروع کر دیں ھیں۔ نارووال حادثہ نہیں ایک قتل ھے جس کا مقدمہ مریم نواز اور ان کے سیکیورٹی انچارج کے خلاف درج ھونا چاہیئے۔ ‏حادثہ نہیں قتلِ عمد ہے یہ جس کا مقدمہ پنجاب کی تھیف منسٹر اور اسکےسیکیورٹی/سکواڈ انچارج کےخلاف درج ہونا چاہئے۔

‏پچھلے 2 سال کے دوران پولیس/سیکورٹی اداروں کے افراد کوجس طرح شہریوں کےبنیادی حقوق غصب کرنےکی آزادی دی گئی اس سےشہریوں کی جان ومال کی حرمت ختم ہوکر رہ گئی ہے۔ ‏عوامی مینڈیٹ روندکر وزارتِ اعلیٰ پر بٹھائی گئی ایک مجرم صفت خاتون اب اپنےشہریوں کو اپنےلاؤ لشکر کی گاڑیوں کے نیچے کچل کر موت کی نیند سُلا رہی ہے۔

‏اس کے باوردی سرکاری محافظ بادشاہ کے کارندوں سے ذلت آمیز پھینٹا کھا کر بھی تلوے چاٹتے ہیں جبکہ شہریوں کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہوئے انہیں پیروں تلے روندتے ہیں۔ ‏⁧‫#جنگل_کا_قانون‬⁩ اس ملک میں آوارہ اور سفّاک مجرموں کا محافظ ہےاور ملک میں بادشاہ کا اقتدار انہی مجرموں کی بدولت قائم ہے۔ ‏ان ظالموں کی گاڑیوں تلے کچلے جانے سے اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا کہیں بہتر ہے۔ فیصلے کا وقت بھی یہی ہے!

Leave a reply