نانگا پربت : جرمن کوہ پیما نے پیراگلائیڈنگ کر کے تاریخی کارنامہ انجام دیدیا

ایڈونچرٹورازم کا فروغ، نانگا پربت پر جرمن کوہ پیما نے پیراگلائیڈنگ کر کے تاریخی کارنامہ انجام دیدیا۔
معروف جرمن کوہ پیما ڈیوڈ گوٹلر نے نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کے بعد پیراگلائیڈنگ کے ذریعے نیچے اتر کر تاریخ رقم کر دی۔ان کے ساتھ فرانسیسی کوہ پیماؤں کی جوڑی ٹفین ڈوپیئر (Tiphaine Duperier) اور بورس لینگن شٹائن (Boris Langenstein) نے بھی اس کارنامے میں حصہ لیا، جنہوں نے اس خطرناک پہاڑ کی رُوپال فیس سے پہلی بار سکیئنگ کے ذریعے واپسی کی۔
ایڈونچر ٹورز پاکستان کے سی ای او نیک نام کریم کے مطابق تینوں غیر ملکی کوہ پیماؤں نے گزشتہ ماہ شیل روٹ کے ذریعے 8,126 میٹر بلند نانگا پربت کو سر کیا۔47 سالہ ڈیوڈ گوٹلر کا ارادہ چوٹی سے پیراگلائیڈنگ کر کے واپس نیچے اترنے کا تھا، لیکن سخت ہواؤں کی وجہ سے انہیں 7,700 میٹر کی بلندی سے اُڑان بھرنی پڑی، وہ صرف 30 منٹ میں بیس کیمپ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کے فرانسیسی ساتھی 7,625 میٹر کی بلندی پر رات گزار کر سکیئنگ اور پیدل سفر کے ذریعے تین دن میں واپس بیس کیمپ پہنچے، ان کی یہ کاوش نانگا پربت کی رُوپال فیس سے پہلی کامیاب سکئی ڈسینٹ تصور کی جا رہی ہے۔
نانگا پربت کو دنیا کا کِلر ماونٹین پکارا جاتا ہے،کیونکہ اس پر چڑھائی انتہائی پُر خطر اور جان جوکھم کا کام ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
روپیہ تنزلی کا شکار، ڈالر کی قیمت میں اضافہ
جولائی 23, 2024 -
سیاسی درجہ حرارت کم کرنےکیلئے چودھری شجاعت متحرک
ستمبر 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔