نبی پاکؐ سےمحبت ہمارےایمان کاحصہ ،آخرت میں نجات کی ضمانت ہے،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےمحبت ہمارےایمان کاحصہ ہےاورآخرت میں نجات کی ضمانت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 12 ربیع الاول،عیدمیلاد النبیؐ کے مبارک دن کی مناسبت سےاپنے پیغام میں کہناتھاکہ عید میلاد النبی ؐپوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے۔ میلادالنبیﷺ کے بابرکت موقع پر پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے۔ اللہ کے نبی کی محبت کا سب سے بڑا تقاضا یہ ہےکہ ہم علاقائی، مسلکی اور سیاسی اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کریں۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ انسانیت پیغمبر اسلام کی سیرت سے کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ نبی پاک ؐ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہی اور آخرت میں نجات کی ضمانت ہے۔ نبی پاک ؐ کی غریبوں کی مدد اور یتیموں کی داد رسی سے متعلق تعلیمات کوکبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔آج کا دن ہمیں نبی پاک ؐکی تعلیمات کلی طور پر اپنانے کا پیغام بھی دیتا ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔