مارننگ شوہوسٹ ومیزبان ندایاسرنےاپنےبچپن کےبارےمیں انوکھاانکشاف کرتےہوئےکہاکہ میں بچپن سےہی لوگوں کےر شتہ کروادیاکرتی تھی۔ایسےہی میں نےاپنےماموں کی شادی بھی کروائی تھی۔
اس دلچسپ بات بارےندایاسرنےحال ہی میں اپنے شومیں بتایاکےہم اپارٹمنٹ میں رہتے تھے تو مجھے بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا، میں امی کو کہتی تھی کہ دیکھیں امی اگر اس لڑکے کا اس لڑکی سے رشتہ ہو جائے تو کیسا رہے گا۔تواُن میں سےکچھ لڑکےلڑکیوں کی شادیاں ہوئی بھی تھیں۔
میزبان کاگفتگوجاری رکھتےہوئےکہناتھاکہ میں کافی چھوٹی تھی جب میں لوگوں کی جوڑیاں بنا دیا کرتی تھی اور ان میں سے تین سے چار لوگوں کی آپس میں شادیاں بھی ہوئیں۔
ندا یاسر نے بتایا کہ میں بہت چھوٹی تھی تب میں نے اپنے ماموں کی شادی کروائی تھی، میری ممانی ہمارے پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے امی سے کہا یہ خاتون بہت اچھی اور مہربان ہیں آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میری امی نے ممانی کو کبھی دیکھا بھی نہیں تھا، میرے کہنے پر دیکھا اور رشتہ ہوگیا۔کافی چھوٹی عمر میں، میں نے رشتے جڑوا دیے۔
میزبان کےمطابق اُس وقت میری عمر8 سے10سال تک ہوگئی،اتنی چھوٹی سی عمرکی باتیں مجھےآج تک یادہیں۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔