نمبرز پورے ہونے کے باوجود ہم نے مشاورتی عمل کو ترجیح دی ہے،عطااللہ تارڑ

0
7

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ نمبرز پورے ہونے کے باوجود ہم نے مشاورتی عمل کو ترجیح دی ہے۔ آئینی ترامیم پر ہمارا فرض ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے اور ایک ایک شق پر سیر حاصل گفتگو کر کے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا ہے کہ مکمل اتفاق رائے کے بعد اس معاملے کو آگے بڑھایا جائے۔ ہم جمہوری سوچ کے لوگ ہیں، ہماری کوشش ہے کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہو۔ جمہوری معاشروں میں کوشش یہی ہوتی ہے کہ مشاورت اور اتفاق رائے پیدا کرنے میں کردار ادا کیا جائے۔
عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ فی الوقت سیاسی مشاورت کا عمل جاری ہے۔ آئینی ترامیم پر مکمل اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورت کے عمل میں حصہ لینا جمہوریت کا حسن ہے۔ وزیراعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی کے وفد نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کرلی ہے۔ نمبرز پورے ہونے کے باوجود ہم نے مشاورتی عمل کو ترجیح دی ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ آئینی ترامیم پر ہمارا فرض ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے اور ایک ایک شق پر سیر حاصل گفتگو کر کے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ مذاکرات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ آج اسے ہر حال میں مکمل کرلیا جائے۔

Leave a reply