نوازشریف نےکبھی نہیں کہاپی ٹی آئی کونکال دو، راناثنااللہ

0
37

وزیراعظم کے سیاسی مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نےکہاہےکہ قائدمسلم لیگ ن نواز شریف نےکبھی نہیں کہاکہ تحریک انصاف کونکال دو۔
نجی چینل کےشومیں گفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کےسیاسی مشیرراناثنااللہ کاکہناتھاکہ تصدیق کرتاہوں کےمیری پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی ہے،اورمیں نےمحموداچکزئی سےسوال کیاکہ عمران خان توکہتےہیں کہ وہ ہمارےساتھ بات کرنےکوتیارنہیں تو آپ کوبانی پی ٹی آئی نےکیا مینڈیٹ دیا ہے؟
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے راناثنااللہ کاکہناتھاکہ جواب میں محمودخان اچکزئی نےکہاکہ افسوس ہےاس بات پرجب تک سب ایک دوسرےکوبرداشت کرکے بات نہیں کریں گے تو معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ نواز شریف نے بھی ہمیشہ یہی بات کی ہے اور کبھی یہ نہیں کہا کہ پی ٹی آئی کو نکال دو۔
شوہوسٹ کی طرف سےراناثنااللہ کوسوال کیاگیاکہ 9 مئی پر معافی مانگنے کی شرط سے متعلق آپ کاکیاخیال ہے،جس کا جواب دیتےہوئے رہنمان لیگ کاکہناتھاکہ سیاست میں کچھ باتیں جواب در جواب کہنا لازم ہوجاتی ہیں کیونکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان روز یہ کہتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ بات کرنے پر تیار نہیں ہوں ۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے وزیراعظم بنتے ہی جب سب کو بات چیت کرنے کی پیشکش کی تو معافی کی شرط نہیں لگائی تھی۔

Leave a reply