سابق وزیراعظم نوازشریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی متوقع

0
43

سابق وزیراعظم نوازشریف کاستمبرکےدوسرےہفتےمیں لندن کادورہ متوقع ہے۔

ذرائع کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف11 ستمبر کو بیگم کلثوم نواز کی برسی کے بعد لندن کے لئے روانہ ہو سکتے ہیں، نواز شریف کو لندن میں اپنے معالجین سے طبی معائنہ کرانا ہے، صدرمسلم لیگ(ن) لندن میں قیام کے دوران طبی معائنہ کرانے کے بعد اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
ذرائع کےمطابق میاں نواز شریف کا دو سے تین ہفتے تک لندن میں قیام کا امکان ہے، سابق وزیراعظم کی لندن روانگی سیاسی حالات سے مشروط ہو سکتی ہے۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ سال21اکتوبرکووطن واپس پہنچےتھےاس سےقبل نوازشریف 4 سالوں سے لندن میں علاج معالجے کے لئے قیام پزیر تھے۔

Leave a reply