نوازشریف کا500یونٹ تک بجلی صارفین کیلئے ریلیف کااعلان

0
25

عوام پرنوازشریف مہربان:500یونٹ تک بجلی صارفین کیلئے ریلیف کااعلان کردیا۔فی یونٹ میں 14روپے کی کمی کااعلان کردیا۔
جماعت اسلامی کادھرنارنگ لےآیا۔مہنگائی سےپریشان عوام کوبلآخرریلیف ملناشروع ہوگیا۔
صدرمسلم لیگ ن نوازشریف کاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ 500یو نٹ والےبجلی صارفین کےلئےفی یونٹ14روپےکی کمی کی گئی ہے۔یہ ریلیف پنجاب حکومت نےاگست اورستمبرکےبلوں میں دیاہے۔
نوازشریف کامزیدکہناتھاکہ معلوم ہےعوام مہنگائی، بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہے، میرے دورمیں غریبوں کا بجلی بل 1600 آتا تھا آج 18 ہزار آرہا ہے، غریب بچوں کا پیٹ پالے گا یا اپنی تنخواہ بلوں میں اجاڑدے گا۔ میرے زمانے میں بجلی کا بل کتنا تھا اورآج کس قدربڑھ گیا ہے، ہمارے دورمیں بجلی کےبل بہت کم آتے تھے، ہمارے دورمیں آمدنی اخراجات سے زیادہ تھی ،ن لیگ کے پچھلے دورمیں 10، 10 روپے کلو سبزیاں بھی ملتی تھیں۔
گفتگوجاری رکھتےہوئےسابق وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ 2013میں ہم نے معیشت کوٹھیک کیا، ماضی کےاخباردیکھ لیں توکہا جاتا تھا پاکستان معاشی قوت بننے والا ہے۔2013 کی ن لیگ دور میں ہم ڈالر کو 95 روپے پر لیکر آئے تھے، ڈالر 104 روپے 4 سال تک رکھاجب تک مجھے نکال نہیں دیا گیا۔ اپنے بیٹے حسن سے 10 ہزار درہم تنخواہ نہیں لینے پرمجھے نکالا گیا، چند ججز نے مجھے اس لیے نکالا کہ میں نے اپنے بیٹے حسن سے تنخواہ نہیں لی،میں آج بھی کہتا ہوں مجھے کیوں نکالا؟
نوازشریف کامزیدکہناتھاکہ مجھے وزیراعظم سے ہٹا کر بڑا جرم کیا گیا اور ملک کیساتھ زیادتی کی گئی، مجھے اس لیے نکالا کہ 35 روپے کلو والا آٹا آج کتنا مہنگا ہوگیا ہے، مہنگائی کا طوفان ہم نے نہیں کیا، یہ کرنے والے اور لوگ ہیں، میں نام لیتا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے یہ کام شروع ہوا، آئی ایم ایف خود کہہ رہا تھا کہ پاکستان کوہماری اب ضرورت نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسولرپینل سکیم بھی لارہی ہیں،پنجاب حکومت نے سولرسکیم کیلئے 700 ارب روپے رکھے ہیں۔

Leave a reply