صدرٹرمپ نےسی آئی اےسربراہ کونامزدکردیاایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی

0
26

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےجان ریکلف کوسی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کردیا۔معروف کمپنی ٹیسلا کےبانی ایلون مسک کوبھی اپنی حکومت میں اہم ذمہ داری دےدی،جبکہ پیٹ ہگسیتھ کووزیردفاع نامزدکردیا۔
رواں ماہ 5نومبرکوہونےوالےامریکی صدارتی انتخابات کےبعدنومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حکومت کی تشکیل میں مصروف ہیں،ٹرمپ اپنی کابینہ میں بڑےبزنس ٹائیکون سمیت اہم شخصیات کوشامل کررہےہیں۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اسٹیووٹکوف کو مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی جبکہ مغربی کنارے کے وجود سے انکاری اور حماس سے جنگ بندی کے مخالف اسرائیل نواز سابق گورنر مائیک ہکابی جان کو اسرائیل کیلئے امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کے لیے جان ریکلف کو نامزد کیا ہے۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ جان ریکلف سی آئی اےکےڈائریکٹرکےطورپرکام کرینگے،جان ریکلف ہمیشہ سےامریکی عوام کےساتھ سچائی،ایمانداری کےلئے جنگ کررہےہیں،جان ریکلف تمام امریکیوں کےآئینی حقوق کےلئے نڈررہنماثابت ہونگے،جان ریکلف قومی سلامتی کےاعلیٰ ترین درجات کویقینی بناتےہوئےامن کویقینی بنائیں گے۔
ڈونلڈٹرمپ کی انتخابی مہم کےدوران ڈالروں کی برسات کرنےوالےٹیسلاکمپنی کےمالک ایلون مسک کوبھی ٹرمپ نےاپنی ٹیم میں اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایلون مسک اور راما سوامی حکومتی بیوروکریسی کی اجارہ داری ختم کرنے، فضول اخراجات ختم کرنے اور وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کو دوبارہ بنانے کے لیے کام کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے نام کے باوجود DOGE حکومتی ایجنسی نہیں ہے اور یہ حکومت سے باہر رہتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو مشورے اور مدد فراہم کرے گی، یعنی ایلون مسک اور بائیو ٹیک انٹرپرینئیر راما سوامی دونوں اس عہدے پر رہتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کام کر سکیں گے۔
ایلون مسک نے بھی سوشل میڈیا پر اس عہدے پر نامزدگی کی تصدیق کی اور ایک بیان میں لکھا کہ انکا محکمہ امریکی نظام اور فضول اخراجات میں ملوث حکومتی اداروں کو جھٹکے فراہم کرے گا۔
ڈونلڈٹرمپ کاسوشل میڈیاپراپنےپیغام میں کہناتھاکہ فخرہےپیٹ کواپنی کابینہ میں وزیردفاع کےطورپرکام کرنےکےلئےنامزدکیا،ہماری فوج دوبارہ عظیم ہوگی اورامریکہ کبھی پیچھےنہیں ہٹےگا۔

Leave a reply