نومنتخب ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری:شہبازشریف کی شرکت

0
47

نومنتخب ایرانی صدرمسعودپزیشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئےوزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتےایران کادورہ کرینگے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتےایران کادورہ کریں گے۔شہباز شریف ایران کے نو منتخب صدر کے عہدہ صدارت سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔نومنتخب ایرانی صدرمسعودپزیشکیان کےعہدہ سنبھالنےکی تقریب 30جولائی کومنعقدہوگی۔
ذرائع کےمطابق ایران کی جانب سے باقائدہ طور پر پاکستانی قیادت کو عہدہ صدارت سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو اسناد پیش کرنے کی تقریب 28 جولائی کو منعقد ہو گی۔مسعود پزیشکیان نے صدارتی انتخابات میں حریف سعید جلیلی کو شکست دی۔نو منتخب ایرانی صدر کو 16 ملین ووٹ ڈالے گئے جو کہ 54 فیصد تھے۔
واضح رہےکہ ایران میں صدارتی الیکشن قبل ازوقت کروانےپڑےکیونکہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثےمیں جاں بحق ہوگئےتھےجس کی وجہ سےایران میں انتخابات وقت سے پہلےہوئےہیں۔

Leave a reply