نومنتخب صدرٹرمپ کاپاناماکینال کاکنٹرول واپس لینےکاعندیہ

0
26

نومنتخب امریکی ڈونلڈ صدرٹرمپ نےپاناماکینال کاکنٹرول واپس لینےکااشارہ دےدیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کےمطابق نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ پاناماکی جانب سےکینال کےاستعمال کےلئےزیادہ فیس وصول کی جارہی ہے،پاناما کینال کاانتظام قابل قبول اندازمیں نہ چلایاگیاتوکنٹرول واپس لےسکتےہیں۔ پاناماکینال کاانتظام چین کےپاس نہیں ہوناچاہیے،اسےغلط ہاتھوں میں جانے سےروکناہوگا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی ر پورٹ کےمطابق امریکہ نے1999میں کینال کامکمل کنٹرول پاناماکوسونپ دیاتھا،پاناماکینال کواستعمال کرنےوالےاہم ممالک میں امریکہ ،چین،جاپان اورجنوبی کوریاشامل ہیں۔
پاناما کینال اتھارٹی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کینال نے 5 ارب ڈالر کا ریکارڈ ریونیو کمایا تھا۔

Leave a reply