نومنتخب صدرٹرمپ کاپہلےروز100ایگزیکٹوآرڈرجاری کرنےکامنصوبہ

0
44

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاوائٹ ہاؤس میں پہلےروز 100 ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنےکامنصوبہ سامنےآگیا۔
امریکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کی پہلی ترجیحات میں غیرقانونی10لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ہے،امریکہ اورمیکسکو سرحد کو بند کرنا اورتارکین وطن کوحراستی مراکز میں رکھناایگزیکٹوآر ڈرمیں شامل ہے۔
امریکی میڈیاکےمطابق ڈونلڈٹرمپ کاحلف برداری کے بعد پہلے روز 100 ایگزیکٹوآرڈرمیں سکولوں کےلئےصنفی پالیسیاں،توانائی اورویکسین مینڈیٹ سمیت دیگرانتخابی وعدوں کااعلان متوقع ہےجبکہ ڈونلڈٹرمپ پہلےامریکی صدر ہوں گےجوقانون سازوں کےبغیربڑےفیصلےکریں گے،ٹرمپ نےکیپیٹل ہل پرنجی میٹنگ کےدوران ری پبلکن سینیٹرزکواقدامات سےآگاہ کردیا۔
واضح رہےکہ امریکہ میں گزشتہ سال نومبرمیں صدارتی انتخابات ہوئےتھےجس میں نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےسیاسی حریف کملاہیرس کوشکست دےکردوسری بارامریکی صدارت کاتاج اپنے سرسجایاتھا۔

Leave a reply