نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک سے مبارکباد

0
121

لاہور(ڈیسک) شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمختلف ممالک کے وزا اعظم کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے  شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان اور ایران کے صدر نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

واضح رہےکہ شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور وہ دوسری مرتبہ اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔اس سے قبل پی ڈی ایم اتحاد میں وہ تقریباً 16 ماہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اور لکھا وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے فون پر وزیراعظم شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ترک صدر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر بات کی اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے شہبازشریف کووزیرِاعظم منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا جبکہ ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم نے بھی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a reply