
امریکی خلائی ادارے اور فن لینڈ کی کمپنی نوکیا کا مشترکہ طور چاند پر پہلے 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب کے منصوبے میں اہم پیشرفت، نوکیا چاند پر پہلا 4 جی نیٹ ورک پہنچانے میں کامیاب ، مگر نیٹ ورک کام کرنے میں ناکام ہو گیا۔
امریکی خلائی نجی کمپنی Intuitive Machines کے آئی ایم 2 نامی مشن کے ذریعے نوکیا کے تیار کردہ 4 جی ایل ٹی ای سسٹم چاند کی سطح پر بھیجا گیا۔ 6 مارچ کو آئی ایم 2 مشن پہلو کے بل چاند پر اترا اور کمپنی نے 7 مارچ کو مشن کوفوری ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
یوں نوکیا کا 4 جی نیٹ ورک منصوبے کے مطابق تو چاند پر نصب نہیں ہوسکا ،مگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے چاند پر پہلے سیلولر نیٹ ورک کو پہنچا دیا ہے۔آئی ایم 2 لینڈر کے اندر اب بھی نوکیا کا نیٹ ورک موجود ہے اور کمپنی کے مطابق باکس میں موجود نیٹ ورک کامیابی سے کچھ وقت تک کام کرتا رہا، جو صرف 25 منٹ تک آن لائن رہا ،جس کے بعد پاور آف ہوگیا۔
ماہرین کے مطابق اس 4 جی سسٹم کو ایچ ڈی ویڈیوز، میسجز اور دیگر ڈیٹا بھیجنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اوریہ نیٹ ورک بہت زیادہ درجہ حرارت، ریڈی ایشن اور خلائی ماحول میں کام کرنے کے قابل ہے، لہٰذاآئندہ برسوں میں ناسا کے آرٹیمس 3 مشن کے تحت انسانوں کو چاند کے قطب جنوبی میں بھیجا جائے گا اور 4 جی نیٹ ورک ان کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔