نو مئی ایک بغاوت، ریاست کے خلاف سازش تھی،عظمیٰ بخاری

0
3

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ نو مئی ایک بغاوت تھی ریاست کے خلاف سازش تھی،اس کے کرداروں اور سہولت کاروں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کااپنےایک بیان میں کہناتھاکہ حسب روایت بانی پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی تین دن سے پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے چھپ رہے ہیں، کبھی بادشاہ سلامت سو کر نہیں اٹھے کبھی کھانا کھا رہے ہیں اور کبھی ان کے وکلا نہیں آئے۔
وزیراطلاعات کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کو آج بھی یقین نہیں ہو رہا وہ سزا یافتہ مجرم ہیں جیل میں قید ہیں،بانی پی ٹی آئی جان لیں یہ بنی گالہ نہیں اڈیالہ ہے، لاہور پولیس پیچھے پیچھے ہے 9 مئی کا معصوم مائنڈ آگے آگے ہے،نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اپنا جھوٹ بے نقاب ہونے کے خوف سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ لاہور پولیس عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹوگرامنگ ٹیسٹ کرنے جیل پہنچی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور ان کی پارٹی قیادت روزانہ ہمیں عدالتی احکامات کی دلیلیں دیتے ہیں، لیکن بانی پی ٹی آئی خود عدالتی احکامات کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں،نو مئی ایک بغاوت تھی ریاست کے خلاف سازش تھی،نو مئی کے کرداروں اور سہولت کاروں کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

Leave a reply