نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
پاکستان ٹوڈے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کے دوران امریکی قونصل جنرل کو پی ایس ایل 9 کا میچ دیکھنے کی دعوت دی جبکہ کرسٹن کے ہاکنز نے محسن نقوی کو کرکٹ بال کا تحفہ دیا۔
محسن نقوی نے 13 ماہ کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون اور کرکٹ بال کے تحفے پر امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پی ایس ایل 9 کے انعقاد کو سراہا۔
امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں قونصلیٹ کے لئے اراضی آپ کا قابل تحسین اقدام ہے، آپ کی قیادت میں پنجاب کی ٹیم نے ڈلیور کیا ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے امریکی قونصل جنرل کو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے خصوصی رپورٹ بھی پیش کی، کرسٹن ہاکنز نے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پروگرام کو سراہا۔
کرسٹن ہاکنز نے مزید کہا کہ لاہور میں بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا دورہ کیا، بلاشبہ یہ آپ کا اچھا اقدام ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ پنجاب میں صرف 30 روز کے اندر 6 بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز فعال کئے، بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز پر 120 این او سیز کا اجراء صرف 15 دن میں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انتہائی تیز رفتاری سے راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں، تینوں بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معاونت سے فعال کیے ہیں۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی سی بی نے5رکنی نئی سلیکشن کمیٹی بنانےکافیصلہ کرلیا
جولائی 11, 2024 -
کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان
نومبر 7, 2024 -
نواز شریف کو پی ٹی آئی نہیں بی جے پی کا مینڈیٹ پسند
جون 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔