نگراں حکومت کی ناقص کارکردگی

0
92

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) ایوان بالا میں حکومتی ارکان نے نگراں حکومت کی ناقص کارکردگی اور ملک کو بحرانوں کا شکار کرنے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نگراں حکومتوں کا کردارختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔بدھ کے روز سینیٹ اجلاس میںنکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ نگران سیٹ اپ کا تصور پارلیمانی نظام سے متصادم ہے‘دنیا بھر میں نئے وزیراعظم آنے تک سابق وزیراعظم کام کرتا رہتا ہے،ہمیں آئین میں موجود خامیوں کو دور کرنا ہوگا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ سوال نگراں حکومت کی کارکردگی کا نہیں ہے‘آئین میں نگرانوں کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ‘اب وقت آگیا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے نظام کو لپیٹ دینا چاہئے۔

Leave a reply