نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بڑی پابندی کا خاتمہ کر دیا

0
248

پاکستان ٹوڈے کے تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے آج حلف اٹھا لیا۔ دو روز بعد ایوان وزیراعظم کا انتخاب کر لے گا جس کے بعد نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کی سربراہی میں قائم نگراں حکومت ختم ہو جائے گی، تاہم یہ انوار الحق کاکڑ جاتے جاتے بھی بڑی پابندی کا خاتمہ کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی دوروں سے متعلق 29 جنوری 2024 کا خط واپس لے لیا گیا اور اب غیر ملکی دوروں سے متعلق کیسز کو اکتوبر 2018  کی پالیسی کے مطابق نمٹایا جائے گا۔ گزشتہ ماہ سرکاری اور نجی سطح پر غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی تھی اور غیر ملکی دوروں کیلیے پہلے سے دیے گئے اجازت نامے بھی واپس لے لیے گئے تھے۔

Leave a reply